लेखनी प्रतियोगिता -22-Aug-2022
Topic Open
موج مستی کا کوئی سامان ہے کیا
جو فری مل جائے وہ پکوان ہے کیا
جس قدر آسان ہے پڑھنا غزل کا
شعر کہنا اُس قدر آسان ہے کیا
شاعری مانندِ لوہے کا چنا ہے
ہر کوئی جسکو چبالے پان ہے کیا
روشنی کرنا تو ان کا کام ٹہرا
چاند تاروں کاکوئی احسان ہےکیا
اسقدرکیوں مطمئن بیٹھے ہوئےہو
امن کااب بھی کوئی امکان ہےکیا
جانے والےکےلئے ہو کیوں پریشاں
وہ کتابِ زیست کا جزدان ہے کیا
زانیوں کو جسمیں پوجا جا رہا ہے
یہ وہی گاندھی کاہندوستاں ہےکیا
ہار جانے کا "خمار" افسوس کیسا
آخری یہ جنگ کا میدان ہے کیا
( خمار دہلوی )
Shnaya
23-Aug-2022 11:01 AM
👏👌🙏🏻
Reply
Raziya bano
23-Aug-2022 05:41 AM
نائس
Reply
Saba Rahman
22-Aug-2022 11:47 PM
Nice
Reply